تازہ ترین
آئس ایج فائیوکا پانچواں حصہ کولیژن کورس اگلے برس پردہ اسکرین کی رونق بنے گا

آئس ایج فائیوکا پانچواں حصہ کولیژن کورس اگلے برس پردہ اسکرین کی رونق بنے گا

آئس ایج سیریز کے پرستاروں کے لیئے خوش خبری، پانچواں حصہ آئس ایج فائیو کولیژن کورس اگلے برس سنیما اسکرین کی زینت بنے گا۔

تیرہ برس پہلے آنے والی فلم آئس ایج سیریز کا پانچواں حصہ بھی جلد پردہ اسکرین پر آنے والا ہے جو بچوں بڑوں سبھی کو ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کر دے گا۔ نکلا ہے پھر سے شرارتی اسکارٹ اپنے پرانے مشن پر لیکن اس بار پڑجاتا ہے ایک بڑی مشکل میں شٹل میں ہوکر سوار پہنچ جاتا ہے خلا میں جہاں اپنے بے وقوفیوں سے لے آتا ہے ایک نیا طوفان۔

ادھر نیچے زمین پر میمتھ اور اس کے ساتھی اسکریٹ کی اس حرکت سے انجان ہیں اور آسمان سے برسنے والے گولوں سے بچنے کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔ آئس ایج فائیو کولیژن کورس میں ہے اور بھی بہت کچھ ہے جو فلم بینوں کو پسند آئے گا۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top