تازہ ترین
لاہور: آئی سی سی چیف ایگزیکٹو آزادی کپ دیکھنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

لاہور: آئی سی سی چیف ایگزیکٹو آزادی کپ دیکھنے کیلئے پاکستان پہنچ گئے

لاہور: (13 ستمبر 2017) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن آزادی کپ میں شرکت کیلئے غیر ملکی پروازکے ذریعے علامہ اقبال انٹرنیشل ائیرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرہورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔ ڈیوڈ رچردسن غیر ملکی پرواز ای کے چھ سو بائیس سے براستہ دوبئی لاہور پہنچے ہیں۔ انہیں پی سی بی کی طرف سے آزادی کپ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی جس پر وہ دوسرا میچ دیکھنے کے لئے لاہور آئے ہیں۔

آئی سی سی چیف ایگزیکٹو آزادی کپ کا دوسرا میچ دیکھنے اسٹیدیم جائیں گےجہاں وہ آج شام قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

پاکستان نے ورلڈ الیون کو شکست دے دی

 

Comments are closed.

Scroll To Top