تازہ ترین
اس سال ہیلووین پر آرہی ہے ایک بار پھر ہالی وڈ کی ہارر کامیڈی فلم

اس سال ہیلووین پر آرہی ہے ایک بار پھر ہالی وڈ کی ہارر کامیڈی فلم

لاس اینجلس: (17 جولائی 2017) ہیلووین کے تہوار پر بننے والی ہارر اور کامیڈی سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ،،بو، آ مے ڈیا ہیلووین،،، کا کیا جارہا ہے اب دوسرا حصہ تخلیق جسے رواں برس  اکتوبر میں سنیماؤں کی زینت بنایا جائے گا۔

دل دہلاتے نظاروں کے ساتھ کامیڈی کا تڑکا لگی فلم بو، آ مے ڈیا ہیلووین پچھلے برس ریلیز کی گئی تھی اور فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے اور کھڑکی توڑ کمائی کرتے ہوئے کئی ہفتوں تک سرفہرست رہی۔

اسی کامیابی کو دیکھتے ہوئے فلمساز اب کررہے ہیں اس کے آگے کی کہانی کی تخلیق۔ فلم کی عکس بندی جاری ہے اور میڈیا رپورٹس کے مطابق بو 2، آ مے ڈیا ہیلووین کو رواں برس اکتوبر میں ریلیز کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے

زکوٹا جن کسمپرسی کی حالت میں زندگی گزارنے پر مجبور

مائکل جیکسن کا میوزک البم وفات کے 8 سال بعد ریلیز

Comments are closed.

Scroll To Top