تازہ ترین
گجرات: تین منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

گجرات: تین منزلہ عمارت منہدم، ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

گجرات: (10 ستمبر 2017) گجرات میں تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوئے۔

گجرات کے علاقے کوٹلہ ارب علی خان میں تین منزلہ عمارت اس وقت زمین بوس ہوئی جب برابر میں دوسری عمارت کی تعمیر کیلئے کھدائی جاری تھی۔ واقعے میں ملبے تلے دب کر ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں امدادی ٹیموں نے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ مقامی افراد کے مطابق زمیں بوس ہونے والی عمارت کی تعمیر حال ہی میں مکمل ہوئی تھی اور ابھی اس میں رہائش اختیار نہیں کی گئی تھی جس کے باعث وہ خالی تھی۔جاں بحق اور زخمی افراد عمارت کے نیچے موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیے

گجرات: پولیس مقابلہ 3 دہشتگرد ہلاک، 3 فرار ہونے میں کامیاب

گجرات: ٹرک نے 3 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، ایک جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top