تازہ ترین
کراچی: عیدالاضحیٰ پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: عیدالاضحیٰ پر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: (04 ستمبر2017) عیدالاضحیٰ کےموقع پرسبزی مافیانےٹماٹر، پیازاورہری مرچوں کے ساتھ ساتھ دیگرسبزیوں کی قیمتوں میں بھی بےپناہ اضافہ کردیا۔ عیدکے دوسرے روز بھی ٹماٹرکی قیمت ایک سوبیس روپےبرقرارہے۔

عیدالاضحیٰ پر سبزی فروش مافیانے ٹماٹراور پیاز کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔ ٹماٹرایک سو بیس اور پیاز اسی روپےکلو فروخت ہوئی۔ چھلا ہوا لہسن دو سو بیس روپے کلو، بغیر چھلا ہوا لہسن ایک سو ساٹھ روپے کلو، آلو ساٹھ روپے، ہری مرچ ایک سو چالیس روپے کلو فروخت ہوئی۔ عیدالاضحیٰ پرٹماٹراور پیازکے علاوہ ہری مرچ، بند گوبھی، پپیتا، لیموں، دھنیا، پودینا، شملہ مرچ، لہسن اورادرک کی طلب میں اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیے

عیدالاضحیٰ قریب آتے ہی سبزیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں

ہفتہ گزشتہ: 15 اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 12 میں کمی ہوئی

Comments are closed.

Scroll To Top