تازہ ترین
ممبئی: بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

ممبئی: بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار کی طبیعت بہتر، اسپتال سے گھر منتقل

ممبئی: (10 اگست 2017) بھارت کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار صحت یاب ہوگئے ہیں اور اب انہیں اسپتال سے گھر منتقل کردیا گیاہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دلیپ کمار کو گردے میں تکلیف کے باعث گزشتہ ہفتے ممبئی کے لیلاوتی اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ڈاکٹروں نے انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کرکے فوری طور پر علاج شروع کردیا تھا۔ بدھ کے روز ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا اور گھر جانے کی اجازت دی۔ دلیپ کمار کی عمر چورانوے سال ہے اور چند برسوں سے ان کو گردے،دل اور دیگر امراض کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

دلیپ کمار اچانک طبیعت بگڑنے پر اسپتال منتقل

دلیپ کمار کی طبیعت میں بہتری، کل اسپتال سے گھر منتقل کیا جائےگا

Comments are closed.

Scroll To Top