تازہ ترین
ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت اجلاس

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت اجلاس

کراچی: (6 ستمبر 2017) رینجرز ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید کی زیرصدارت اجلاس ہوا۔ اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ، سی ٹی ڈی، حساس اداروں اور پولیس افسران نے شرکت کی۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اجلاس میں امن و امان کی صورتحال اور خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملے سے متعلق محرکات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ خواجہ اظہار الحسن پر حملے کے بعد رینجرز، کراچی پولیس، سی ٹی ڈی اور دیگر انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا، تحقیقات میں اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں۔

حاصل کردہ شواہد اور معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹ کلنگ میں ملوث گروہ بے نقاب ہوچکا ہے، گروہ کے بقایا مفرور دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیے کراچی، اندرون سندھ اور بلوچستان انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: رینجرز کی مختلف کارروائیوں میں 3 افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

پنجاب میں رینجرز کے خصوصی اختیارات میں تیسری بار توسیع

Comments are closed.

Scroll To Top