تازہ ترین
کراچی: حوالہ ہنڈی کیس،ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس دوسری مرتبہ گرفتار

کراچی: حوالہ ہنڈی کیس،ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس دوسری مرتبہ گرفتار

کراچی: (24 ستمبر 2017) ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کیس میں ڈی جی کے ڈی اے ناصرعباس کودوبارہ گرفتار کرلیا۔ناصرعباس کی ہفتے کو ہی دہری شہریت کیس میں ضمانت منظور ہوئی تھی۔

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کیس میں ناصر عباس کو دوسری مرتبہ گرفتار کیا ہے۔ناصر عباس کے خلاف مقدمہ اسٹیٹ بنک سرکل میں درج کیا گیا۔ناصر عباس کے دست راست حنیف پٹنی کے خلاف بھی مقدمہ درج ہے۔حنیف پٹنی پر پندرہ کروڑ سے زائد رقم بیرون ملک بھجوانے کا الزام ہے۔ملزم ناصر عباس کو آج عدالت نے دوہرے پاسپورٹ کیس میں ضمانت پر رہا کیا تھا۔ناصر عباس نے بیرون ملک مقیم اپنے بچوں کو رقم کی ترسیل کی۔ناصر عباس قومی ادارہ برائے امراض قلب میں زیر علاج ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

Comments are closed.

Scroll To Top