تازہ ترین
فیصل آباد: 11 سالہ لڑکی کا 40 سالہ شخص سے نکاح، پولیس کا کارروائی سے گریز

فیصل آباد: 11 سالہ لڑکی کا 40 سالہ شخص سے نکاح، پولیس کا کارروائی سے گریز

فیصل آباد: ( 17 جولائی 2017) فیصل آباد میں کم سن لڑکی کی ادھیڑ عمر شخص سےشادی کا واقعہ سامنے آگیا۔ مقامی پولیس نےکارروائی سے گریز کیا۔ پولیس نےصرف کاغذی کارروائی پراکتفا کیا۔


تھانہ ملت ٹاؤن کے علاقہ گرین ٹاؤن کی رہائشی گیارہ سالہ طیبہ کا نکاح زبردستی ادھیڑ عمر شخص سلیم سے کروا دیا گیا دونوں کی شادی کی تقریب باقاعدہ طور پر مقامی شادی ہال میں منعقد کی گئی جہاں ساتویں جماعت کی طالبہ کی شادی چالیس سالہ شخص سے کی گئی۔ میڈیا پر معاملہ آنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی لیکن صرف کاغذی کارروائی ہی کی اور ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی جبکہ نکاح خوان نکاح پڑھانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیے

روسی جوڑے کی شادی پر ایک کروڑ ڈالرز خرچ

انڈونیشیا میں 16 سالہ لڑکے کی 71 سالہ خاتون سے انوکھی شادی

Comments are closed.

Scroll To Top