تازہ ترین
آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن دبئی روانہ

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن دبئی روانہ

لاہور: (14 ستمبر 2017) آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ رچرڈسن ایمریٹس کی فلائٹ ای کے چھ سو تیئس سے دبئی روانہ ہوگئے۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن ایمریٹس کی پرواز ای کے چھ سو تئیس سے دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔ ڈیوڈ رچرڈسن پاکستان کرکٹ بورڈ کی دعوت پر ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے مابین کھیلا جانے والا آزادی کپ میچ دیکھنے کے لئے لاہور آئے تھے۔

ڈیوڈ رچرڈسن نے میچ سے قبل قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ دوسرے میچ میں شرکت کے بعد وہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

عالمی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں، آئی سی سی چیف ایگزیکٹو

ورلڈ الیون 3 سال تک پاکستان آتی رہے گی

Comments are closed.

Scroll To Top