تازہ ترین
سعودیہ کے  بن لادن گروپ کا پچاس ہزار ملازمیں کو فارغ کرنے کا اعلان

سعودیہ کے بن لادن گروپ کا پچاس ہزار ملازمیں کو فارغ کرنے کا اعلان

سعودی حکومت کی جانب سے تیل اور ترقیاتی اخراجات میں کمی کے بعد نامور تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ نے پچاس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی حکومت کو عالمی منڈی میں عرصے سے تیل کی کم قیمتوں کی وجہ سے مالی مشکلات کا سامنا ہے اور اس نے متعدد تعمیراتی منصوبوں پر کام روک دیا یا اسے منسوخ کر دیا ہے۔  بن لادن گروپ سے نکالے گئے ملازمین غیر ملکی ہیں۔ کمپنی نے ملازمین کو فارغ کرکے ملک چھوڑنے کی ہدایات بھی دی ہیں۔  ملازمین نے تنخواہ کی ادائیگی تک ملک چھوڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ کمپنی کے بعض منصوبوں میں کام کرنے والے ملازمین نے کئی ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاجی مظاہرے بھی کررہے ہیں۔

سعودی عرب کی کابینہ نے گزشتہ ہفتے ہی ملکی معیشت کی تیل سے ہونے والی آمدن پر بڑی حد تک انحصار کو کم کرنے کی کوشش کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔

Comments are closed.

Scroll To Top