تازہ ترین
کراچی: بلاول بھٹو نے قائدآباد منزل پمپ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

کراچی: بلاول بھٹو نے قائدآباد منزل پمپ فلائی اوور کا افتتاح کر دیا

کراچی:  (20 جون 2017) پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے کراچی میں ترقیاتی کام تیز کردیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے قائد آباد منزل پمپ کے پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے فلائی اوور کا افتتاح کردیا۔ بلاول افتتاحی تقریب میں بھی مخالفین کو نہ بھولے تو وزیراعلیٰ سندھ بھی مزید منصوبوں کی خوشخبریاں سناتے رہے۔

قائد آباد منزل پمپ  کے قریب فلائی اوور  عوام کےلئے کھول دیا گیا۔ تین ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل ہونے والا فلائی اوور  پچاس کروڑ چودہ لاکھ سے روپے  سے زائد لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ پل کی لمبائی 560 میٹر اور چوڑائی دس میٹر سے زائد جو تین رویہ ہے۔ فلائی اوور کاافتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔ اس موقع پر بلاول بھٹو نے وزیراعلیٰ کے کام کی تعریف کی تو ساتھ ہی خان صاحب کی تبدیلی اور پانامہ والوں پرتنقید کے تیر بھی چلائے انہوں نے کہا کہ جےآئی ٹی میں پیشی کےبعدعجیب باتیں کی جاتی ہیں۔ مشرف کے دور میں احتساب کہاں ہوا ہے۔ مشرف دور میں تو حکمران معافہ نامہ لکھ کر باہر چلے گئے تھے۔  چھوٹا ڈان اور گارڈ فادر کہتے ہیں کہ ان کا بے نظیر بھٹو کے دور میں احتساب ہوا۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ  حکمرانوں کو عوام کے مسائل کی کوئی فکر نہیں۔ بلاول بھٹو نے عمران خان کے حوالے سے کہا کہ ان کی تبدیلی صرف ٹوئیٹر تک محدود ہے۔

افتتاح کے موقع پر موجود وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پورے سندھ میں ترقیاتی کاموں جال بچھایا گیا ہے کرن ہسپتال کا روڈ ایک مہینے کے اندر مکمل کرلیا گیاجبکہ رواں ماہ کے آخر تک ڈرگ روڈ انڈر پاس کا افتتاح بھی کردیں گے۔

منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر جیالوں کا جشن  بھی قابل دید رہا۔ پارٹی کارکنوں نے آتش بازی کی اور بلاول سمیت پارٹی کے حق میں خوب نعرے بازی بھی کی۔

Comments are closed.

Scroll To Top