تازہ ترین
ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کا  الزام  بے بنیاد ہے،وکیل سردار لطیف کھوسہ

ایان علی پر کرنسی اسمگلنگ کا الزام بے بنیاد ہے،وکیل سردار لطیف کھوسہ

لاہور ہائیکورٹ نے ماڈل ایان علی پر عائد فرد جرم کے خلاف درخواست پر کسٹم حکام کو نوٹس جاری کردیا ہے اور ٹرائل کورٹ سے ایان علی کے خلاف مقدمہ کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔

جسٹس عبدالسمیع خان نے ماڈل ایان علی کی فرد جرم کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں کسٹم کورٹ راولپنڈی کی جانب سے فرد جرم عائد کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا گیا ہے۔کارروائی کے دوران ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ نے مؤقف اختیار کیا کہ ایان علی کے خلاف بیناد الزامات میں مقدمہ درج کیا گیا اور کوئی ایسا مواد موجود نہیں ہے جس کی بناء پر ایان علی پر فرد جرم عائد کی جاتی۔

سردارلطیف کھوسہ نے قانونی نکتہ اٹھایا کہ اے ایس ایف نے اپنے اختیار سے تجاوز کیا ہے کیونکہ اے ایس ایف کے پاس اس بات کوئی اختیار نہیں ہے کہ وہ ایان علی کو گرفتار کرے۔ ماڈل کے وکیل نے استدعا کی کہ ایان علی پر عائد فرد جرم کو کالعدم قرار دینے دیا جائے۔ ہائی کورٹ نے ایان علی درخواست پر کسٹم حکام کو بائیس دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top