تازہ ترین
واشنگٹن: افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے، اعزاز چوہدری

واشنگٹن: (23 اگست 2017) امریکا میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ پاکستان غیر مستحکم افغانستان کے منفی اثرات 38 سال سے بھگت رہا ہے۔ صرف افغانیوں کی قیادت سے مذاکرات سے افغانستان میں امن آ سکتا ہے۔

ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے امریکی صدر کی افغانستان پاکستان اور ایشیا کے حوالے سے پالیسی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان غیر مستحکم افغانستان کے منفی اثرات گزشتہ 38 سال سے بھگت رہا ہے۔ افغانستان کے امن میں پاکستان کا اپنا مفاد ہے۔ قیام پاکستان سے آج تک نصف سے زائد عرصہ سے منفی اثرات کا سامنا کر رہے ہیں جبکہ پاکستان نے مستحکم اور پرامن افغانستان کے لیئے عالمی امن کی تمام کوششوں کا ساتھ دیا ہے۔ پاکستان کی سرزمین کسی بھی دہشتگرد کے لیئے محفوظ پناگاہ نہیں ہے۔

پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن صرف افغانیوں کی قیادت سے مذاکرات سے ہی امن آ سکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کا بھی اعادہ کیا کہ پاکستان امریکا سے تعمیری انداز میں بات چیت جاری رکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی انتظامیہ سے ملاقات کر کے نئی پالیسی کی تفصیل جاننے کی کوشش کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

واشنگٹن: پاکستان افغانستان کی مدد کرنا چاہتا ہے، اعزاز چوہدری

پاکستان اب دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں،اعزاز چوہدری

Comments are closed.

Scroll To Top