تازہ ترین
افغانستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کاسیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

افغانستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ کاسیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

نئی دہلی: (12 ستمبر 2017) افغانستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ نےسکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردی، منظم جرائم، منشیات کی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ سے نمٹنے کے لیے ایک دوسرے کی مدد کی جائے گی۔

افغانستان اور بھارت کے وزرا خارجہ صلاح الدین ربانی اور سشما سوراج کا دو روزہ اجلاس نئی دہلی میں ہوا۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت افغان فوجیوں کو اپنی فوجی اکیڈمی میں تربیت دیتا ہے اور معرکہ آرائی کے حامل ہیلی کاپٹر کی رسد فراہم کرتا رہا ہے اور کرتا رہے گا۔ بیان کے مطابق بھارت افغان دفاعی افواج کو اضافی اعانت فراہم کرے گا اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد میں مدد دے گا۔

یہ بھی پڑھیے

افغانستان میں امن کے لیےہر طرح سے مدد کرنے کو تیارہے، خواجہ آصف

امریکی وزیر دفاع کے افغانستان میں اضافی فوجی بھیجنے کے حکم نامے پر دستخط

Comments are closed.

Scroll To Top