تازہ ترین
اعلیٰ افغان حکام اور طالبان قیادت میں رابطوں انکشاف

اعلیٰ افغان حکام اور طالبان قیادت میں رابطوں انکشاف

واشنگٹن: (31 اگست 2017) امریکی نیوز ایجنسی نے اعلیٰ افغان حکام اور طالبان قیادت کے رابطوں کا بھانڈا پھوڑ دیا۔افغان انٹیلی جنس چیف روزانہ اور افغان قومی سلامتی کے مشیر ماہانہ بنیاد پر طالبان کے ساتھ بات چیت میں مشغول ہیں۔

دوسروں کونصیحت خود میاں فصیحت کےمصداق افغان حکام کے ملک اور قطرمیں موجود طالبان قیادت سےروابط برقرارہیں۔اعلیٰ افغان حکام طالبان قیادت کےساتھ روزانہ بات چیت کرتے ہیں۔امریکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ افغان انٹیلی جنس چیف روزانہ طالبان قیادت سے ٹیلی فون پررابطہ کرتے ہیں۔ اس پربھی بس نہیں بلکہ افغانستان کی قومی سلامتی کےمشیرماہانہ بنیاد پرطالبان کےساتھ بات چیت میں مشغول ہیں۔رپورٹ میں افغان حکام نے دعویٰ کیاکہ طالبان کے ساتھ ملک کے آئین سے متعلق گفتگو جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیے

طالبان ہتھیارپھینک کرافغان عمل میں شامل ہوجائیں،امریکی کمانڈر

فوج واپس نہ بلائی تو افغانستان کو امریکیوں کا قبرستان بنا دیں گے، طالبان

Comments are closed.

Scroll To Top