تازہ ترین
کراچی: سات منشیات فروش گرفتار، محمودآباد میں فائرنگ سے 1 زخمی

کراچی: سات منشیات فروش گرفتار، محمودآباد میں فائرنگ سے 1 زخمی

کراچی: (17 جولائی 2017) لیاری سے چار اور مچھرکالونی سے تین منشیات فروش پکڑے گئے۔ محمود آباد میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ موسیٰ لین کے قریب رہائشی عمارت سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

چاکیواڑہ لیاری میں پولیس نے چھاپا مار کر چار منشیات فروشوں کو دھر لیا۔ ملزمان کی شناخت عبدالرؤف، پپو، ندیم اور سلیم کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے ڈیڑھ کلو سے زائد چرس ملی۔ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پولیس نے دو خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتارملزمان میں ذاکر، رخسانہ،رابعہ منشیات فروش اور تعبیر نامی شراب پی کر ہنگامہ کرنے والا شامل ہے۔ ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن اور نقدی برآمد ہوئی۔محمودآبادمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ موسیٰ لین کے قریب رہائشی عمارت سے گرکر نوجوان لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیے

کراچی: کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بلوچستان میں دہشتگردی کی گھناؤنی کوشش ناکام

Comments are closed.

Scroll To Top