تازہ ترین
مجھے شارک سے زیادہ مچھر سے ڈر لگتا ہے: بل گیٹس

مجھے شارک سے زیادہ مچھر سے ڈر لگتا ہے: بل گیٹس

دنیا کے امیر ترین شخص اور مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کا کہنا ہے کہ انہیں شارک مچھلیوں سے اتنا ڈر نہیں لگتا جتنا کہ انہیں مچھر سے لگتا ہے، اپنے ایک بلاگ میں بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اگر موازنہ کیا جائے تو ایک شارک متعدد چھوٹی چیزوں کے مقابلے میں بالکل بھی دہشت زدہ کردینے والی نہیں لگتی، مچھر ایک ہائپو ڈرمک سوئی کی طرح ہیں جو جسم کو بیماریوں سے بچانے والے دفاعی میکنزم کو بائی پاس کرکے امراض کو براہ راست خون میں پہنچا دیتے ہیں، جس کے نتیجے میں انسانوں کو حملے کرنے والے وائرس بہت تیزی سے بڑھتے ہیں۔

بل گیٹس نے 2015 میں مختلف جانوروں کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد کا ایک گراف بھی شیئر کیا جس سے معلوم ہوا کہ شارک دنیا بھر میں صرف 6 ہلاکتوں کا باعث بنی جبکہ مچھروں نے 8 لاکھ 30 ہزار جانیں لیں۔ بل گیٹس نے مچھروں سے پھیلنے والی متعدد بیماریوں کی فہرست بھی دی جن میں ڈینگی، زرد بخار، زیکا اور سب سے خطرناک ملیریا شامل ہے، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ ممکنہ طور پر انسانی تاریخ کی سب سے اہم بیماری ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top