تازہ ترین
لیڈ پاکستان کے زیر اہتمام ماحولیاتی کانفرنس پر بریفنگ کا انعقاد

لیڈ پاکستان کے زیر اہتمام ماحولیاتی کانفرنس پر بریفنگ کا انعقاد

لیڈ پاکستان نے حکومتی عہدیداروں، ماہرین اور عوام الناس کے لیے بریفنگ کا انعقاد کیا جس کا مقصد پیرس میں ہونے والی عالمی کانفرنس برائے موسمیاتی تبدیلی کے بنیادی نکات سے آگاہ کرنا اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنا تھا۔ اس موقع پر عارف احمد خان، سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی نے خصوصی شرکت کی۔

حنا لوٹیا، ڈائریکٹر پروگرامز لیڈ پاکستان نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور اس بریفنگ کو منعقد کرنے کے مقصد سے آگاہ کیا۔

1

یہ امر قابل ذکر ہے کہ پیرس کی عالمی کانفرنس نے کامیابی سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ایک بین الاقوامی معاہدے کی شکل لے لی ہے۔

عارف احمد خان نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیرس عالمی معاہدے پر دو سو کے قریب ممالک نے دستخط کیے ہیں۔ امید کی جا رہی ہے کہ اس معاہدے سے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے میں خاطر خواہ مدد ملے گی اور دنیا کا اوسط درجہ حرارت دو ڈگری سیلسیس سے کم رکھنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی۔

12418117_10153364422018733_7314059813842163345_n

بریفنگ میں این ڈی ایم اے کے چیئرمین میجر جنرل اصغر نواز نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ادارے کے کردار پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں ماحولیاتی ماہرین نے پیرس کی عالمی کانفرنس کے بنیادی نکات پر روشنی ڈالی جن میں علی توقیر شیخ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، لیڈ پاکستان، ملک امین اسلم، نائب صدر آئی یو سی این، ڈاکٹر غلام رسول، ڈی جی محکمہ موسمیات سمیت دیگر ماہرین شامل تھے۔

12548848_10153366241138733_700960718985614991_n

علی توقیر شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو پیرس عالمی معاہدے سے فوائد حاصل کرنے چاہئیں جس میں جدید ٹیکنالوجی، فنڈز اور جدید معلومات شامل ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی سے رونما ہونے والے مختلف خطرات سے نمٹنے کے لیے مزید کوششیں کرنی چاہئیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top