تازہ ترین
مکہ مکرمہ کرین حادثہ: تعمیراتی کمپنی بن لادن پر پابندی عائد

مکہ مکرمہ کرین حادثہ: تعمیراتی کمپنی بن لادن پر پابندی عائد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے مسجد حرام میں ہوئے کرین حادثے کا ذمہ دار سعودی تعمیراتی کمپنی بن لادن گروپ کو ٹہراتے ہوئے کمپنی پر پابندی عائد کردی ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق بن لادن کمپنی حکام کو حادثے کی تحقیقات مکمل ہونے تک ملک سے باہر جانے سے روک دیا گیا ہے۔ کمپنی پر نئے پراجیکٹس حاصل کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق جس وقت تیز ہوائیں چلیں کرین مبینہ طور پر غلط پوزیشن پر تھی۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ کرین کا آرم نیچے کی جانب ہونا چاہیئے تھا۔

تفتیش کاروں نے مزید کہا کہ کرین کی پوزیشن مینو فیکچرر کی جانب سے آپریٹنگ ہدایات کی خلاف ورزی تھی۔ متعلقہ حکام کی جانب سے اس کرین سے متعلق مختلف خطوط کا جواب بھی نہیں دیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں ہولناک کرین حادثے میں ایک سو سات افراد شہید جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ مکہ کرین سانحے میں گیارہ پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی۔

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top