تازہ ترین
آصف زرداری کا حقوق فاٹا تحریک کی حمایت کا اعلان

آصف زرداری کا حقوق فاٹا تحریک کی حمایت کا اعلان

اسلام آباد: ( 19 مئی 2017) آصف زرداری کا حقوق فاٹا کی ہر تحریک میں ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ انہوں نے  کہا کہ کسی گورنرراج یا پرمٹ راج کو نہیں فاٹا کے حقوق کیلئے اگر مقامی لوگوں نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو پیپلز پارٹی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

زرداری ہاؤس اسلام آباد میں فاٹا کے ارکان پارلیمنٹ نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ فاٹا اراکین کے وفد میں حاجی شاہ جی گل آفریدی، ساجد طوری اور دیگر شامل تھے۔ آصف زرداری نے فاٹا اراکین کو یقین دہانی کرائی کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

آصف زرداری نے کہا کہ فاٹا کی عوام کے ساتھ ہیں، ہم کسی گورنر راج یا پرمٹ راج کو نہیں مانتے، فاٹا کے حقوق کیلئے اگر مقامی لوگوں نے اسلام آباد میں دھرنا دیا تو پیپلز پارٹی ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں فاٹا رکن حاجی شاہ جی گل آفریدی نے تعاون پر آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا سب سے بڑا دشمن بھارت افغانستان میں بیٹھا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کو قومی دھارے میں شامل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھئے

فاٹا کا خیبر پختونخواہ میں انضمام چاہتے ہیں، آصف زرداری

شیر درندہ ہے ،سونامی تباہ کن ہے، آصف زرداری

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top