تازہ ترین
روس میں برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا

روس میں برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا

ماسکو:(10 فروری 2019) روسی دارالحکومت ماسکو میں درجنوں برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا ہے، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماسکو کے علاقے نووایا زیملیا میں درجنوں برفانی ریچھوں نے انسانی بستیوں پر ہلہ بول دیا ہے، برفانی ریچھوں کی آمد کے بعد علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، جس کے باعث شہری گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ ماحولیات نے شہریوں کو ریچھوں پر فائرنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ برفانی ریچھ ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے کافی متاثر ہوئے ہیں اور کھانے کی تلاش میں ریچھ کے زمین پر آنے کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔

جزیروں کی اہم رہائشی جگہ بیلوشیا گوبا کے رہائشیوں کے مطابق علاقے میں تقریبا 52 برفانی ریچھ ہیں، جن میں 6 سے 10 مسلسل علاقے میں ہی ہوتے ہیں۔

جبکہ روس میں برفانی ریچھ کے شکار پر پابندی عائد ہے اور مرکزی ماحولیاتی ایجنسی نے ریچھ کے شکار کا لائسنس جاری کرنے سے منع کیا ہوا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top