تازہ ترین
صنعتکاروں نے ایس ایس جی سی کا لوڈ منیجمنٹ پلان مسترد کردیا

صنعتکاروں نے ایس ایس جی سی کا لوڈ منیجمنٹ پلان مسترد کردیا

کراچی: (11 فروری 2019) صنعتکاروں نے ایس ایس جی سی کے لوڈ منیجمنٹ پلان کر مسترد کردیا۔تاجروں اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ انڈسٹری کو گیس کی بلاتعطل فراہمی کے بغیر ایکسپورٹ کے اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے۔

صنعتکاروں نے سوئی سدرن کے لوڈمنیجمنٹ پلان کو مسترد کردیا۔ انہوں نے حکومت سے انڈسٹریز کو بلاتعطل گیس کی فراہمی کامطالبہ کیا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے لوڈ منیجمنٹ پلان کے تحت صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے پر صنعتکاروں نے برہمی کا اظہار کیا۔ صدر فیڈریشن چیمبر دارو خان کہتے ہیں لوڈ منیجمنٹ پلان کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں انڈسٹری بند ہونے سے ایکسپورٹ ٹارگٹ کا حصول مشکل ہوجائے گا۔

اس حوالے سے سینئر نائب صدر فیڈریشن چیمبر مرزا اختیار بیگ نے کہا کہ حکومت نے موسم سرما میں انڈسٹری کو لوڈ منیجمنٹ میں شامل نہ کرنے کا وعدہ کیا تھاْ۔ لوڈمنیجمنٹ پلان کے تحت اتوار صبح 8 بجے سے پیر صبح 8 بجے تک 24 گھنٹے کیلئے انڈسٹری کو گیس کی سپلائی معطل رکھی گئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top