تازہ ترین
گوجر خان میں تیز رفتار بس نے طالب علم کی جان لے لی

گوجر خان میں تیز رفتار بس نے طالب علم کی جان لے لی

راول پنڈی: (21 فروری 2018) گوجر خان میں تیز رفتار بس نے طالب علم کو کچل ڈالا، واقعے کے بعد مشتعل طلبا نے بس کو آگ لگادی۔

تفصیلات کے مطابق جاں بحق ہونے والا طالب علم صبح کالج جانے کیلئے بس پر سوار ہوتے پاؤں پھسل کر نیچے گرا، بے رحم ڈرائیور نے گاڑی دوڑا دی جس سے طالب علم ٹائروں تلے آ کر کچلا گیا اور موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ واقعے کے بعد ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

واقعے کے بعد ساتھی طالبعلم مشتعل ہوگئے اور بس کو آگ لگا دی جبکہ تحصیل ہسپتال پر پتھراؤ کیا اور جی ٹی روڈ بلاک کر دیا۔احتجاجی طلبا کا کہنا تھا طالب علموں کو بسوں کے نیچے کچلا جا رہا ہے ، غفلت برتننے والے بس ڈرائیوروں کو انجام تک پہنچایا جائے، طلبا کے احتجاج کے باعث جی ٹی روڈ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ سینکڑوں مسافر پھنس گئے ، ٹریفک اور ہائی وے پولیس غائب رہی۔

یہ بھی پڑھیے

چارسدہ: طالبعلم کے ہاتھوں پرنسپل قتل

بہاولنگر: رکشہ نہر میں جا گرا، 14 طالبعلم ڈوب گئے

Comments are closed.

Scroll To Top