تازہ ترین
جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستانی بیٹسمین اور باؤلرز ناکام

جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز، پاکستانی بیٹسمین اور باؤلرز ناکام

جوہانس برگ: (15 جنوری 2019) جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بیٹسمین اور باؤلرز بری طرح ناکام رہے۔ تین ٹیسٹ میچوں کی چھ اننگز میں ایک بھی بیٹسمین سنچری نہ بنا سکا۔

پاکستانی بیٹسمین اور باؤلرز افریقی سرزمین پر کارنامے دکھانے میں ناکام رہے۔ یوں تو یہ سیریز دونوں ٹیموں کے بیٹسمینوں کے لیے ہی ڈراؤنا خواب رہی لیکن تین ٹیسٹ میچوں کی چھ اننگز میں سرفراز الیون کا کوئی کھلاڑی ایک بھی سنچری نہ بناسکا۔ دو پاکستانی بیٹسمین ایسے رہے جنہوں نے مجموعی طور پر 200 سے زائد رنز بنائے۔

شان مسعود چھ اننگ میں 228 رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ بابر اعظم نے 221 رنز اسکور کیے دونوں نے 2، 2 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ اسد شفیق 186، امام الحق 149 اور کپتان سرفراز احمد 112 رنز بناپائے، سرفراز تین جبکہ اظہر علی دو مرتبہ صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اظہر علی نے مجموعی طور پر چھ اننگز میں صرف 59 رنز اسکور کیے۔

ایسا ہی کچھ حال باؤلرز کا بھی رہا، جنوبی افریقہ کے ڈیوائن اولیور نے 24 اور ربادا نے 17 وکٹیں لیں۔ پاکستان کے کامیاب ترین باؤلر محمد عامر رہے اور وہ چھ اننگز میں دو وکٹ کے اوسط سے 12 وکٹیں ہی لے پائے۔ شاہین آفریدی نے 9 اور فہیم اشرف نے ایک ہی میچ میں 6 وکٹیں لیں۔ حسن علی چھ، محمد عباس پانچ اور شاداب خان چار وکٹیں اپنے نام کرا سکے۔ ایشیا کے کامیاب ترین باؤلر یاسر شاہ کو تین اننگز میں صرف ایک وکٹ ملی۔

Comments are closed.

Scroll To Top