تازہ ترین
باپ کو جگر کا عطیہ کرتے ہوئے بیٹے نے اپنی جان قربان کر دی

باپ کو جگر کا عطیہ کرتے ہوئے بیٹے نے اپنی جان قربان کر دی

مظفر گڑھ: (14 جنوری 2018) مظفر گڑھ میں بیٹے نے اپنی جان باپ پر قربان کر کے محبت اور عقیدت کی مثال قائم کر دی۔ جگر کے عارضے میں مبتلا باپ کی زندگی بچانے کے لیے اپنے جگر کا عطیہ دینے والا نوجوان بیٹا دوران آپریشن اللہ کو پیارا ہو گیا۔

مظفر گڑھ کے علاقے بیٹ میر ہزار خان کا رہائشی پچاس سالہ مجاہد خان لغاری جگر کے عارضے میں مبتلا تھا۔ باپ کو اس بیماری سے بچانے کے لیے بیٹے کامران لغاری نے اپنے جگر کا عطیہ دینے کا فیصلہ کیا جب کہ کامران کو گھر والوں اور ڈاکٹرز نے جگر کی پیوند کاری سے روکا بھی لیکن باپ سے بے مثال محبت میں چوبیس سالہ کامران نے آپریشن کروا لیا۔ اسے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔

بیٹے کی اس قربانی سے بے خبر باپ بے ہوشی کے عالم میں لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہے۔ کامران کی لاش بیٹ میر ہزار خان پہنچی تو ہر آنکھ اشکبار تھی۔

یہ بھی پڑھیے

دنیا کی کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنل ارفع کریم کو ہم سے بچھڑے 6 برس بیت گئے

اب تک کے شہید صحافی شان ڈہر کی چوتھی برسی آج منائی گئی

Comments are closed.

Scroll To Top