تازہ ترین
اسکائپ نے پس منظر دھندلا کرنے کا فیچر متعارف کرادیا

اسکائپ نے پس منظر دھندلا کرنے کا فیچر متعارف کرادیا

کیلیفورنیا: (09 فروری 2019) مائیکرو سافٹ نے ویڈیو کالنگ سروس ’’اسکائپ‘‘میں پس منظر دھندلانے کا فیچر متعارف کرادیا ہے جس کا اعلان سکائپ کی جانب سے ایک بلاگ میں کیا گیا ہے۔

اسکائپ کی جانب سے بلاگ میں کہا گیا ہے کہ رائٹ کلک یا اسکائپ سیٹنگ کے ذریعے آپ اپنے پس منظر کو فوری طور پر دھندلا کرسکتے ہیں اور بس آپ ہی دوسری جانب واضح طور پر نظر آئیں گے۔

اس فیچر کیلئے کمپنی کی جانب سے اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا جسے انسانوں کی شناخت کی تربیت دی گئی جو آپ کے بال، ہاتھ اور بازو شناخت کرسکتا ہے تاکہ ان پر فوکس رکھ سکے۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ فیچر اس وقت ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ صارفین کیلئے دستیاب ہے تاہم موبائل فون صارفین کیلئے اسے متعارف کرانے کے حوالے سے کمپنی نے کوئی اعلان نہیں کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top