تازہ ترین
ایم اے جناح روڈ پر بس کی ٹکرسے 6 سالہ بچی جاں بحق

ایم اے جناح روڈ پر بس کی ٹکرسے 6 سالہ بچی جاں بحق

کراچی : (24 نومبر 2017) ایم اے جناح روڈ پر تیز رفتار بس کی ٹکر سے چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ہے،واقعے کے بعد مشتعل افراد نے 2 بسوں کو آگ لگادی ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ سے نمائش جانے والی سڑک پر ایک نجی اسکول کے سامنے دو بسوں میں ریس جاری تھی کہ اس دوران ایک بس نے برابر سے گزرنے والی موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل پر سوار چھ سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔

حادثے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگا دی، دوسری جانب بس کا ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے دو بسوں کو آگ لگادی جبکہ مظاہرین نے آگ بجھانے کے لیے آنے والی فائر بریگیڈ کی گاڑیوں پر بھی حملہ کردیا اور لاٹھیاں اور ڈنڈے برسائے، جس کے باعث ایم اے جناح روڈ پر ٹریفک کی روانی معطل ہوگئی۔

ویڈیودیکھنے کےلیےپلےکابٹن دبائیں

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ایم اے جناح روڈ پر جہاں انہوں نے احتجاج کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ ٹریفک پولیس کی جانب سے جلائی گئی دونوں بسوں کو لفٹر کے زریعے متعلقہ تھانے منتقل کردیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق بس جلانے کے الزام میں کئی افراد کو حراست میں لیتے ہوئے ان پر مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے

کراچی: ٹرالر گھر میں جا گھسا، بچی جاں بحق، 8 افراد زخمی

فیصل آبادٹریفک حادثات: ایک جاں بحق،4 خواتین سمیت7 افراد زخمی

 

Comments are closed.

Scroll To Top