تازہ ترین
ایس آئی یو ٹی :ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبعیت ناساز، اسپتال داخل

ایس آئی یو ٹی :ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبعیت ناساز، اسپتال داخل

کراچی (25دسمبر،2017)ملک کےمعروف اسپتال سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کے سربراہ ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال داخل کرایاگیا ہے۔

ڈاکٹر ادیب رضوی کو سینے میں انفکیشن کی شکایت پر ایس آئی یو ٹی میں داخل کرلیاگیاہے۔انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹر ادیب رضوی کے اسپتال ایس آئی یو ٹی میں پاکستان بھر کے گردوں کےمریضوں کاعلاج مفت کیاجاتاہے۔ یہ اسپتال ڈاکٹر صاحب کی بدولت پاکستان کا اپنی نوعیت کا واحد اسپتال ہے۔ڈاکٹر صاحب کی صحت کی خرابی کی خبر پورے وطن عزیز کےلیے پریشان کن ہے۔

یہ بھی پڑھیے:

لاہور:اسپتالوں کی نجکاری کے خلاف ڈاکٹروں، عملے کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان:ایک ہفتے میں سوائن فلو سے 3افراد جاں بحق

Comments are closed.

Scroll To Top