تازہ ترین
حکومت کی معاشی پالیسی سیدھی نہیں بلکہ جلیبی کی طرح ہے، سراج الحق

حکومت کی معاشی پالیسی سیدھی نہیں بلکہ جلیبی کی طرح ہے، سراج الحق

لاہور: (11 فروری 2019) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے پہلے ہی بجلی گیس، تیل کی قیمتیں بڑھا دی تھیں۔ حکومت کی معاشی پالیسی سیدھی نہیں بلکہ جلیبی کی طرح ہے سارا بوجھ عوام پر پڑ رہاہے۔

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے آئی ایم ایف سے مذاکرات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اب تک آئی ایم ایف کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو سامنے نہیں لائی ایسے لگتاہے کہ حکومت جان بوجھ کر اس معاہدے کو عوام سے چھپا رہی ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے پاس جانے کے لیے پہلے ہی بجلی گیس، تیل کی قیمتیں بڑھا دی تھیں۔ معاہدے کے نتیجہ میں روپے کی قدر میں مزید کمی ہو گی اور ڈالر مزید اوپر جائے گا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کے حکمران کو پہلی بار آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کے سامنے پیش ہوناپڑا۔

Comments are closed.

Scroll To Top