تازہ ترین
بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، سراج الحق

بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، سراج الحق

لاہور: (21 فروری 2019) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم بھارتی گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ ہمارا مسئلہ کشمیر ہے جسے حل کروا کر ہی دم لیں گے۔

لاہور میں علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ امت پر جب بھی کڑا وقت آیا، نام نہاد حکمران اور جاگیردار بھاگ گئے۔ تب علماء ہی نے امت کی رہنمائی کی۔ علماء کے اسی کردار کے باعث مغرب ان سے خائف ہے۔

سراج الحق نے مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا بند کر کے کشمیر سے فوجیں نکال لیں تو سارا مسئلہ حل ہو جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اسلامی ہے لیکن نظام اسلامی نہیں۔ سودی نظام سمیت اخلاقی اور سیاسی کرپشن کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے علماء پر زور دیا کہ انہیں سوشل میڈیا سے ڈرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اسلام کا پیغام دنیا بھر میں پہنچانے کیلئے اسے اپنا ہتھیار بنائیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top