تازہ ترین
سراج الحق کا سانحہ ساہیوال پر چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

سراج الحق کا سانحہ ساہیوال پر چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ

لاہور: (20 جنوری 2019) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے سانحہ ساہیوال پر چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ پوری قوم سانحہ ساہیوال پر افسردہ ہے۔ عوام کو حکومت کی کسی جے آئی ٹی پر اعتبار نہیں۔

سینیٹر سراج الحق ساہیوال واقعہ میں جان بحق ہونے والی فیملی کے اہلخانہ سے تعزیت کیلئے ان کے گھر پہنچے اور انصاف کے حصول کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ سانحہ ساہیوال سیاسی نہیں بلکہ انسانی مسئلہ ہے۔ قوم بے گناہ شہریوں کے قتل پر بے انتہا پریشان ہے۔ اسی واقعے کو بنیاد بنا کر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

سراج الحق نے حکومتی جے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے از خود نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top