تازہ ترین
زیر التوا کرپشن کیس میں تاخیر ، سندھ ہائی کورٹ کا نیب پر اظہار برہمی

زیر التوا کرپشن کیس میں تاخیر ، سندھ ہائی کورٹ کا نیب پر اظہار برہمی

کراچی: (29 اگست 2017) سندھ ہائی کورٹ نے نیب کی جانب سے مختلف انکوائزیز میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے گزشتہ دو سال سے زیر التوا انکوائری اور تحقیقات سے متعلق تفصیلات چودہ ستمبر تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں نیب کی جانب سے زیر التوا انکوائری اور تحقیقات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ڈی جی نیب اور اعلیٰ افسران عدالت میں پیش ہوئی۔

دوران سماعت چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ احمد علی شیخ نے نیب کی جانب سے مختلف انکوائزیز میں تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ تفتیشی افسران کی نااہلی اور ملزمان سے سازباز کے باعث سالوں تک مقدمات التوا کا شکار رہتے ہیں ۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ڈی جی نیب سندھ الطاف باوانی اور تفتیشی افسر سیما پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن سے متعلق تفتیش میں تاخیر کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے اور غیر ضروری تاخیر والی انکوائریز کو ختم کیا جائے ۔

ڈی جی نیب کو مخاطب کرتے ہوئے جسٹس احمد علی شیخ نے کہا کہ باوانی صاحب آپ اپنے نیب کے اندرونی معاملات دیکھیں، نیب میں انکوائریز کمزور کرنے کیلئے ملزمان کیساتھ ساتھ ساز باز ہورہی ہے ، صرف 10 ہزار روپے کی کرپشن کرنیوالے کو آپ کے تفتیشی افسران گھسیٹ رہے ہیں جبکہ اربوں کی کرپشن کرنیوالوں کیخلاف تفتیش میں بے جا تاخیر کی جارہی ہے۔بعد ازاں چیف جسٹس نے کیس کی مزید سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گزشتہ دو سال سے زیر التوا کیسز کیا ریکارڈ طلب کرلیا۔

دوسری جانب سندھ ہائیکورٹ میں ہی سابق سیکرٹری لینڈ اور ایم ڈی واٹر ہاشم رضا زیدی اور دیگر کے خلاف زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ۔چیف جسٹس نے کیس کی سماعت کی ، اس موقع پر تفتیشی افسران کی غیر حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ نیب تفتیش میں تاخیر کرکے ملزمان کو فائدہ پہنچا رہاہے۔

چیف جسٹس نے تفتیشی افسر کو چھبیس ستمبر تک رپورٹ سمیت طلب کرلیا، ملزمان میں تاپیدار میر برکت تالپور، نذیر احمد اور دیگر شامل ہیں ۔

اس سے قبل ملزمان کی جانب سے عبوری ضمانت کی درخوست دی گئی ، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

یہ بھی پڑھئے

کرپشن کیس: سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری ٹھیکیدار کی ضمانت میں توسیع کردی

کرپشن کیس: سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری ٹھیکیدار کی ضمانت میں توسیع کردی

 

Comments are closed.

Scroll To Top