تازہ ترین
سندھ میگا منی لانڈرنگ: حکومت کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ

سندھ میگا منی لانڈرنگ: حکومت کے گرد ایک بار پھر گھیرا تنگ

کراچی: (14 مارچ 2019) سندھ میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں جے آئی ٹی نے ایک بار پھر سندھ حکومت کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ چار اضلاع میں دس سالوں کے ترقیاتی منصوبوں کی  تفصیلات طلب کرلیں۔

تفصیلات مٹیاری، شکارپور، عمرکوٹ اور تھرپارکر کے ڈپٹی کمشنرز سے مانگی گئیں ہیں۔ جے آئی ٹی کے مطابق جعلی اکاؤنٹس میں ٹھیکیداروں کی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں ہیں۔ دس سالوں کی  تمام صوبائی و ضلعی ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بتائی جائیں۔ ایم پی اے، ایم این اے کے فنڈز کی تفصیلات بھی فراہم کریں۔

ذرائع کے مطابق سندھ کے اضلاع میں ایک اسکیم پر چار مختلف اخراجات ہوئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top