تازہ ترین
سندھ ہائی کورٹ نےفاروق ستارکی حفاظتی ضمانت منظورکرلی

سندھ ہائی کورٹ نےفاروق ستارکی حفاظتی ضمانت منظورکرلی

 

کراچی:(22مئی، 2017)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی سندھ ہائی کورٹ نے 31مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے جبکہ عدالت نے فی مقدمہ 50 ہزار روپے زر ضمانت جمع کروانے کا بھی حکم دیا ہے۔

سندھ ہائی کورٹ نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ کو حکم بھی دیا ہے کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر ٹرائل کورٹ میں پیش ہوجائیں۔ عدالت نے پولیس کی جانب سے ڈاکٹر فاروق ستار کی گرفتاری میں ناکامی پر رینجرز کو گرفتاری کا حکم دے رکھا تھا۔

اس سے قبل آج ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ایم کیوایم پی کے رہنماؤں پر بنائے گئے مقدمات سیاسی ہے لہذا حکومت ان مقدمات پر نظر ثانی کریں۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تھا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہے جبکہ خود پر عائد مقدمات سے کھبی نہیں گھبرائے ۔فاروق ستار نے 22 اگست کو متحدہ قائد کی جانب سے کی جانے والی تقریر کو سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس آڑ میں مجھ سمیت ایم کیو ایم کے کئی اہم رہنماؤں پر سیاسی مقدمات درج کئے گئے، یہ تمام مقدمات سیاسی ہیں، لہذاحکومت سندھ ان مقدمات پر نظر ثانی کریں۔

یہ بھی پڑھیے:

وزیراعظم کی ہدایت پرلیگی رہنماؤں کی متحدہ کے بھوک ہڑتالی کیمپ آمد

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی گرفتاری اور رہائی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top