تازہ ترین
سندھ اسمبلی میں فوری اور لازمی علاج کا بل پیش

سندھ اسمبلی میں فوری اور لازمی علاج کا بل پیش

کراچی:(24 جنوری 2019)سندھ اسمبلی میں زخمیوں کے لازمی اور فوری علاج کا بل متعارف کرادیا گیا ہے، جسے معصوم امل کے نام کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت ہوا، جہاں زخمیوں کے لازمی اور فوری علاج کا بل متعارف کرایا گیا ، جس پر وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ بل کو کمیٹی کے حوالے کردیا جائے اور سفارشات کے بعد پیر کو دوبارہ ایوان میں لایا جائے انھوں نے بتایا بل کو امل عمر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے حلیم عادل شیخ نے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے مینجر کے نازیبا الفاظ پر تحریک استحقاق پیش کی تو صوبائی وزیر مکیش کمار نے اسکی مخالفت کردی ،اسپیکر نےتحریک التوا کو خلاف ضابطہ قرار دیا تو تحریک انصاف کے اراکین نے شور مچایا جس پر اسپیکر برہم ہوگئے اور کہا کہ کسی کی ڈکٹیشن نہیں لوں گا اجلاس ضابطے کے تحت چلے گا۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پی آئی اے ہیڈ آفس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے وفاقی حکومت کے فیصلے کے خلاف پیپلز پارٹی کی ندا کھوڑو کی قرار داد اور ایم ایم اے کے عبدالرشید کی لیاری کو سہولتیں فراہم کرنے کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

Comments are closed.

Scroll To Top