تازہ ترین
نجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کو خط، کرتارپور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز دیں

نجوت سنگھ سدھو کا عمران خان کو خط، کرتارپور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز دیں

اسلام آباد: (20 جنوری 2019) بھارتی سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو نے وزیر اعظم عمران خان کے نام خط لکھا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو کرتار پور کوریڈور کے حوالے سے تجاویز پیش کی ہیں۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ سکھوں کیلئے مقدس ترین زمین ہے۔ ترقیاتی منصوبوں کے وقت کرتارپور کے تقدس کا خاص خیال رکھا جائے۔ کوریڈور پر روایتی بازار بنائے جائیں، جس سے زائرین سودا سلف لے سکیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مقدس زمین پر پھل اور سبزیاں کاشت کی جائیں جو زائرین کیلئے لنگر میں استعمال کی جاسکیں۔ کوریڈور میں پکی سڑکیں بنانے سے گریز کیا جائے تاکہ وہاں پیدل چلنے کا شرف حاصل ہو۔

خط کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ صفائی ستھرائی کا خاص بندوبست کیا جائے۔

Comments are closed.

Scroll To Top