تازہ ترین
سیالکوٹ: شہری نے فرض شناسی اور ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

سیالکوٹ: شہری نے فرض شناسی اور ایمانداری کی نئی مثال قائم کردی

سیالکوٹ:(13 مارچ 2019) سیالکوٹ میں شہری نےفرض شناسی اور ایمانداری کی نئی مثال قائم کرکےسڑک سے ملنے والی پانچ لاکھ روپے کی خطیر رقم پولیس کے حوالے کردی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سٹی سرکل کے علاقہ پیرس روڈ پر چند روز قبل شہری کوپانچ لاکھ روپے سڑک پر ملے شہری نے فرض شناسی اور ایمانداری کی مثال قائم کرتے ہوئے رقم کو پولیس کے حوالے کردیا.

پولیس نے مالک کی تلاش شروع کی اور شہر بھر میں رقم ملنے کے بینرز آویزاں کر نے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی تشہیر کی جس پر سعید یاسر نامی صنعتکار نے پولیس سے رابطہ کیا۔

ایس ایچ او کوتوالی کوثر نعیم نے مکمل تحقیق کے بعد اعلی افسران کو آگاہ کیا جس کے بعد اے ایس پی سٹی سرکل حنا منور نے اپنے دفتر میں شہری کو اسکی گمشدہ پانچ لاکھ روپے کی رقم اسکے حوالے کر دی شہری نے رقم ملنے پر ایس ایچ او کوتوالی کوثر نعیم اور رقم ملنے والے شہری کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top