تازہ ترین
ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ کا آغاز

ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ کا آغاز

ممبئی(11جنوری،2018)بالی ووڈ کی کھڑکی توڑ سپر ہٹ کامیڈی فلم دھمال کے تیسرے سیکوئل ٹوٹل دھمال کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیاہے۔

شوٹنگ کی ابتداء پر تالی بجانے کےلیے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامر خان کو مہمان بنایاگیاتھا۔اس فلم میں انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ 17سال بعد ایک ساتھ پھر ایک فلم میں کام کررہے ہیں۔فلم میں شامل اداکاروں میں اجے دیوگن، ارشد وارثی ، جاوید جعفری، بومن ایرانی، ریتش دیشمک، سنجے مشرا، نیہا نیہاریکا اور دیگر اہم نام شامل ہیں۔

اس فلم کے پروڈیوسر اور ہدایتکار اندرکمارہے جبکہ مزاح سے بھرپور فلم رواں برس 7دسمبرکو بڑی اسکرین پر پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے:

شردھا کپور کی رواں سال 5 فلمیں ریلیز ہوں گی

انوشکاشرمااپنی شادی کے بعد اب آرہی ہیں لوگوں کو ڈرانے

Comments are closed.

Scroll To Top