تازہ ترین
وزیراعظم سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، شیخ رشید

وزیراعظم سانحہ ساہیوال کے ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنا دیں گے، شیخ رشید

ملتان: (20 جنوری 2019) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر دلی افسوس ہے۔ عمران خان ذمہ داران کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ مارچ کے مہینے تک سب چوروں پر جھاڑو پھر جائے گا۔

ملتان میں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ساہیوال واقعہ پر جس طرح قوم نے رد عمل دیا اس پر عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جانتا ہوں، وہ واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت کا نشان بنا دیں گے۔ وزیر اعظم نے واقعے پر جے آئی ٹی بنا دی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ممبر بن سکتا ہوں، ممبر بن کر میں شہباز شریف کا احتساب کروں گا جو دوسروں کا احتساب کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان آئی ایم ایف کے سامنے ڈٹ گئے۔ میں کہتا ہوں عمران خان امریکہ نہیں جائیں گے بلکہ امریکہ عمران خان کے پاس آئے گا۔ اِن ہاؤس میں کوئی تبدیلی نہیں ہورہی۔ (ق) لیگ کہیں نہیں جاتی، یہیں رہے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسافروں کا دیرینہ مطالبہ تھل ایکسپریس کا ایک ماہ میں افتتاح کر دیں گے۔

Comments are closed.

Scroll To Top