تازہ ترین
ایک ہفتے میں چوہدری نثار کی شہباز شریف سے تیسری ملاقات

ایک ہفتے میں چوہدری نثار کی شہباز شریف سے تیسری ملاقات

اسلام آباد: (19 اپریل 2018)وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چوہدری نثارنے پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی ،جس میں پارٹی امور اور سابق وفاقی وزیر داخلہ کے تحفظات پر بات چیت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سابق وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار سے ملاقات کیلئے خصوصی طیارے میں اسلام آباد پہنچے۔

یہ ویڈیو دیکھنے کیلئے پلے کا بٹن دبائیے

دونوں رہنماﺅں میں پنجاب ہاﺅس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،اس کے علاوہ پارٹی اموراور چوہدری نثار کے تحفظات پربھی بات چیت ہوئی۔

اس سے قبل پندرہ اپریل کو بھی سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی تھی،جس میں چوہدری نثار نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا، ملاقات میں وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

جس پر شہباز شریف نے چوہدری نثار کو ان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی۔شہباز شریف نےکہا کہ   پہلے عوامی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیااور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سب کوایک ہو کر چلنے کی ضرورت ہے۔

اگلے ہی روز جاتی امراء میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے سابق وزیراعظم کو وزیر داخلہ چوہدری نثار کے تحفظات سے آگاہ کیا۔Nawaz, Shehbaz Discuss Political Situation At Jati Umra   ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں میں آج ہائیکورٹ کے فیصلے اور الیکشن 2018ء کے حوالے سے رابطہ مہم تیز کرنے پر بھی مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے بتایا کہ عوامی ترقی کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا اور آئندہ بھی یہ سفر جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایک ہو کر چلنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیے

سپریم کورٹ سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی، نواز شریف

اگر زرداری اگلی حکومت بنائیں گے تو ہر طرف لوٹ مار ہو گی، شہباز شریف

 

 

 

Comments are closed.

Scroll To Top