تازہ ترین
کرپشن کیس: صوبائی وزیر کے ضمانت میں 25اکتوبر تک توسیع

کرپشن کیس: صوبائی وزیر کے ضمانت میں 25اکتوبر تک توسیع

کراچی: (13 ستمبر 2017) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر محمد علی مالکانی اور انکے بھائی کی ضمانت میں پچیس اکتوبر تک توسیع کردی، دوسری جانب بن قاسم ٹائون میں سرکاری اراضی لیز کرنے والے تمام ملزمان ضمانت میں توثیق کی درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں صوبائی وزیر محمد علی مالکانی اور ان کے بھائی کی درخواستیں ضمانت پر سماعت ہوئی ، دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف انکوائری مکمل کرکے منظوری کے لئے چیئرمین نیب کو بھیج دیا ہے۔جس پر عدالت نے ڈی جی آپریشنل نیب کو انکوائری سے متعلق جلد فیصلہ کیے جانے کی ہدایت کرتے ہوئے پانچ ہفتوں میں نیب سے جواب طلب کرلیا ہے، واضح رہے کہ صوبائی وزیر محمد علی مالکانی اور ان کے بھائی پر ٹھٹھہ میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کا الزام ہے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کابٹن دبائیں

دوسری جانب سندھ ہائی کورٹ میں ہی بن قاسم ٹائون میں 77 ایکڑ سرکاری اراضی لیز کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت کیس میں ملوث ملزمان کی جانب سے ضمانت میں توثیق کے لئے دائر درخواستوں کو مسترد کردی ہے، واضح رہے ملزمان نے عبوری ضمانت ہائی کورٹ سے حاصل کر رکھی ہے۔یاد رہے کہ نیب کی جانب سے ملزمان پر مختلف ادوار میں غیر قانونی زمین الاٹ کرنے کا الزام ہے،ملزمان میں ڈپٹی کمشنر بدین شوکت جوکھیو,سابق ڈسٹرکٹ آفیسر ریوینیو اللہ بچایو چانڈیو,سابق ڈسٹرکٹ آفیسر اخبر ہنگورو اور دیگر شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے

کرپشن کیس: سندھ ہائی کورٹ نے سرکاری ٹھیکیدار کی ضمانت میں توسیع کردی

سندھ ہائی کورٹ نے پولیس کرپشن کیس پر نیب سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی

 

Comments are closed.

Scroll To Top