تازہ ترین
کامیاب انسان کی تباہی کے پیچھے خواتین کا ہاتھ ہے، شترو گھن سنہا

کامیاب انسان کی تباہی کے پیچھے خواتین کا ہاتھ ہے، شترو گھن سنہا

ممبئی: (7 فروری 2019) شترو گھن سنہا کی شارٹ گن کا رخ می ٹو مہم کی طرف۔ کہتے ہیں کہ ہر کامیاب انسان کی تباہی کے پیچھے صنف نازک کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔ یہ بیان کیا داغا کہ سوشل میڈیا پر ان کی چھترول کردی سب نے۔

شتروگھن کی توپوں کا رخ می ٹو والوں کی طرف ہوگیا ان کا کہنا ہے کہ ہر کامیاب انسان کی تباہی کی ذمہ دار بھی خواتین ہوتی ہیں۔ انہوں نے اپنے آپ کو خوش نصیب قرار دیا کہ ان کا نام می ٹو میں نہیں آیا۔ ساتھ ہی ہمت کو بھی ان خواتین کو داد کہ انہوں نے لب کشائی کی۔

اب اس بیان بازی پر شتروگھن کے خلاف بھی سوشل میڈیا پر مورچہ کھل گیا ہے۔ کوئی حق میں تو کوئی خلاف کررہا ہے ٹوئٹ۔

Comments are closed.

Scroll To Top