تازہ ترین
شارجہ میں برقی قمقموں سے سجا میلہ شروع

شارجہ میں برقی قمقموں سے سجا میلہ شروع

شارجہ: (09 فروری 2019) برقی قمقموں سے سجا میلہ شروع ہوگیا۔ لیزر لائٹس کے ذریعے مختلف عمارتوں کو اس قدر خوش کن انداز میں پیش کیا گیا کہ سیاح دیکھتے ہی رہ گئے۔

گیارہ دن تک جاری رہنے والے اس میلے میں نامی گرامی آرٹسٹ اپنے تخلیقی فن کا اظہار کررہے ہیں۔ عمارتوں کے بیرونی حصوں پر خوبصورت اور حسین لائٹس کا انتظام کیا گیا ہے۔

دل کو موہ لینے والی لائٹس کے یہ شاہکار شارجہ میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد کا باعث بن رہے ہیں۔

Comments are closed.

Scroll To Top