تازہ ترین
شریف خاندان نے جے آئی ٹی پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادئیے

شریف خاندان نے جے آئی ٹی پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادئیے

اسلام آباد: (17جولائی،2017)شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اپنے اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادئیے ہیں۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

ذرائع کے مطابق شریف خاندان نے جے آئی ٹی رپورٹ پر اعتراضات سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے ہیں۔ شریف خاندان کی جانب سے دائر اعتراضات میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تحقیقاتی کا رویہ غیر منصفانہ تھا اور اس نے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا لہٰذا عدالت جے آئی ٹی کی رپورٹ کو مسترد کرے۔

اعتراضات وزیراعظم کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے جمع کرائے گئے۔ اعتراضات 10 صفحات پر مشتمل ہیں۔
خواجہ حارث کی جانب سے جمع کرائے گئے اعتراضات پر کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی نے سپریم کورٹ کے فراہم کردہ 13 سوالات سے زیادہ سوالات پر تفتیش کی اس لیے جے آئی ٹی رپورٹ کو مسترد کیا جائے۔ وزیر اعظم کے اعتراض میں استدعا کی گئی ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم 10 بھی فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی اپنا جواب سپریم کورٹ میں داخل کرادیا ہے، جواب سپریم کورٹ کے رجسٹرار کو جمع کرایا گیا۔ درخواست میں وزیر خزانہ نے بھی جے آئی ٹی پر اپنے اعتراضات ظاہر کئے ہے۔

یہ بھی پڑھیے

بابر اعوان نے اسحق ڈار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کردیا

اسحق ڈار ذرائع آمدن کا جواب دینے میں ناکام رہے، جے آئی ٹی رپورٹ

Comments are closed.

Scroll To Top