تازہ ترین
اٹھارہ سالہ پیسرنےنئی بال سے 2 پھر پرانی گیند سے بھی 2 وکٹیں

اٹھارہ سالہ پیسرنےنئی بال سے 2 پھر پرانی گیند سے بھی 2 وکٹیں

ابوظہبی: (8 نومبر 2018) پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں چھیالیس رنز دیکر چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔ اٹھارہ سالہ فاسٹ بولرہر میچ میں خوب سے خوب تر کارکردگی پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کی ہار سے ان کی بہترین پرفارمنس پر پانی پھر گیا۔

پاکستان کے اٹھارہ سالہ شاہین شاہ آفریدی ہرمیچ میں خوب سے خوب تر پرفارمنس دے رہے ہیں۔ کیویز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں انہوں نے بیس رنز دے کر تین وکٹیں لیں جوٹی ٹوئنٹی میں انیس سال سے کم عمر بولر کی بہترین پرفارمنس ہے۔

گیند نئی ہو یا پرانی شاہین شاہ کی کارکردگی شاندار رہی۔ ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف لیفٹ آرم فاسٹ بولر کو عثمان شنواری پر ترجیح دی گئی اور انہوں نے ابتدائی پانچ اوورز میں ایک کیچ ڈراپ ہونے کے باوجود جارج ورکر اور ڈینجرمین کولن منرو کو آؤٹ کر کے پاکستان کی پوزیشن بہتربنائی جبکہ اختتامی اوورز میں خطرہ بنتے ہوئے ٹم ساؤتھی اور ایش سوڈھی کو چلتا کر کے میچ میں اپنی وکٹوں کی تعداد چار کر لی۔شاہین شاہ نے ابوظہبی کے میچ سے قبل تین ون ڈے میں چاروکٹیں لی تھیں۔ چار میچوں میں انہوں نے آٹھ کھلاڑی آؤٹ کیے ہیں لیکن ان کی شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی ہار نے پانی پھیر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

پہلا ون ڈے، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 47 رنز سے شکست دے دی

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top