تازہ ترین
شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

لاہور: (22 جون 2018) سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے، صدر مسلم لیگ نون سولہ جون کو لندن میں زیرعلاج اپنی بھابی بیگم کلثوم نواز کی عیادت کرنے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف چھ دن لندن گزارنے کے بعد قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے سات پانچ آٹھ کے ذریعے لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے،صدر مسلم لیگ نون ایئرپورٹ سے چھ گاڑیوں کے پروٹو کول کے ساتھ اپنی رہائش گاہ کی جانب روانہ ہوئے۔

کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے باعث نواز شریف ،مریم نواز اور شہباز شریف نے عید الفطر بھی لندن میں ہی منائی تھی۔شہباز شریف ، نواز شریف کی ہدایت پر لندن سے لاہور پہنچنے ہیں، گزشتہ روز باغی (ن) لیگی رہنما زعیم قادری کی جانب سے غیر متوقع پریس کانفرنس کے بعد نواز شریف کی جانب سے شہباز شریف کو وطن واپس جانے اور سیاسی معاملات سلجھانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

شہباز شریف آج ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کے تنازع پر سینیر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ اس سے قبل لندن میں زعیم قادری سے متعلق صحافیوں کے پوچھے گئے سوال پر شہباز شریف نے جواب دینے سے گریز کیا تھا۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ کے سینئر رہنما زعیم قادری نے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کر سکتے، جان دے سکتے ہیں لیکن عزت نہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے زعیم قادری نے کہا کہ میں حمزہ شہبازشریف کے بوٹ پالش نہیں کرسکتا۔ میں سید ہوں، اولاد امام علی ہوں، جان دے سکتا ہوں، عزت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ حمزہ شہباز لاہور تمہاری اور تمہارے باپ کی جاگیر نہیں ہے، میں تمہیں سیاست کر کے دکھاﺅں گا۔ اس لاہور میں جہاں میرے تایا اور میرے باپ نے سیاست کی تھی، میرے تایا اس شہر سے دو بار الیکشن جیتے تھے۔زعیم قادری نے کہا کہمیں مالشیا نہیں ہوں، میں نے تمہارے لیے جان دی ہے مال دیا ہے۔ نوکری نہیں کروں گا، نوکری کروں تو صرف عوام کی کروں گا۔ اپنے بوٹ پالیشوں کو اپنے مالیشوں کو لاﺅ اور الیکشن لڑو۔ تم نے دس سال اس صوبے پر حکومت کی ہے، میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔

زعیم قادری نے کہا کہ حمزہ شہباز پنجاب میں جو تم نے اپنے نوکروں کا یونٹ بنایا ہے، وہ آکرالیکشن لڑیں۔ الیکشن کی بات نہیں ہے، میراصبر کا پیمانہ لبریز ہوا ہے، میں یہ بھی بتاﺅں گا کہ دس سال میرا کیا حال تھا۔ گھٹیا بات نہیں کروں اور ذاتیات پر نہیں آﺅں گا لیکن اگر کسی تمہارے آدمی نے کوئی ایک لفظ بھی بولا تو پھر جو جواب میری طرف سے آئے گا اور اس کا انتظار کرنے کی ضرورت کسی کو نہیں پڑے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ میں آزاد حیثیت سے این اے 133 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔ میرے ساتھ پی پی 167 میں سید عمرا ن علی ایم پی اے کے امیدوار ہوں گے، میں حلقہ جیت کر ضرور دکھاﺅں گا۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کو میرے حلقے سے الیکشن لڑنے کا مشورہ غلط دیا گیا، سعد رفیق

اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرسکتا، چوہدری نثار

 

 

Spread the love

Comments are closed.

Scroll To Top