تازہ ترین
شہباز شریف کو لیپ ٹاپ اسکیم میں کوئی کلین چٹ نہیں دی، راجہ یاسر

شہباز شریف کو لیپ ٹاپ اسکیم میں کوئی کلین چٹ نہیں دی، راجہ یاسر

لاہور: (14 مارچ 2019) صوبائی وزیر ہائیر ایجوکشن راجہ یاسر ہمایوں کہتے ہیں کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں سابق وزیراعلی شہباز شریف کو کوئی کلین چٹ نہیں دی گئی۔ ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف پاکستان میں اپنا علاج کروانا ہی نہیں چاہتے۔ ان کی خواہش ہے کہ انہیں ضمانت پر رہائی ملے اور وہ لندن جا سکیں۔

لاہور میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کی مشترکہ پریس کانفرنس میں صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری نیب میں چل رہی ہے۔ سابق پنجاب حکومت نے طلبا میں جو لیپ ٹاپ تقسیم کیے، ان جیسے تو بازاروں میں کوڑیوں کے بھاؤ دستیاب تھے۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کی جیل میں ملاقات ہوئی تھی۔ جس میں نواز شریف نے ان سے کہا تھا کہ انہوں نے ضمانت کی درخواست دی ہوئی ہے۔ رہائی ملنے کے بعد وہ علاج کیلئے لندن جائیں گے۔

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پی آئی سی لاہور اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہر ماہ ایک لاکھ پانچ ہزار دل کے مریضوں کی انجیوگرافی ہوتی ہے تو نواز شریف کیوں نہیں ہوسکتی۔

Comments are closed.

Scroll To Top