تازہ ترین
میرے قائد مجھے آپ سے عقیدت ہے، شہباز گل

میرے قائد مجھے آپ سے عقیدت ہے، شہباز گل

لاہور: (14 مارچ 2019) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میرے قائد، آپ کی ایسی ہی باتوں کی وجہ سے مجھے آپ سے عقیدت ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے وزیراعظم عمران خان کے ٹوئٹ پر ردعمل دیا ہے، کہتے ہیں میرے قائد آپ کی ایسی ہی باتوں کی وجہ سے مجھے آپ سے عقیدت ہے۔ مجھے پتہ ہے آپ اپنے بجلی، گیس کے بل اور کچن تک کا خرچہ جیب سے دیتے ہیں۔ میں ذاتی حیثیت میں اس سے رنجیدہ ہوں اورخوش نہیں ہوں۔

بحیثیت ترجمان وزیراعلیٰ جلد تفصیلات سے آگاہ کر رہا ہوں۔ کچھ دوست پوچھ رہے ہیں کہ میری تنخواہ میں کتنا فرق پڑسکتا ہے، میں کسی قسم کی کوئی تنخواہ یا مراعات لیتا ہوں نہ اس فیصلے میں شامل ہوں۔

Comments are closed.

Scroll To Top