تازہ ترین
شہباز شریف نااہلی درخواست سماعت کے لئے منظور

شہباز شریف نااہلی درخواست سماعت کے لئے منظور

لاہور: (17جولائی،2017)لاہورہائی کورٹ نے وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کی نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلئے منظور کرلی ہے، جسٹس شاہد کریم کل کیس کی سماعت کرینگے۔

ویڈیودیکھنے کےلیے پلے کا بٹن دبائیں 

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہباز شریف عوامی عہدہ رکھنے کے ساتھ ذاتی کاروبار سے منسلک رہے اور انہوں نے اپنے بھائی نواز شریف کو 6 ارب روپے کے تحائف بھی دیئے لیکن انہوں نے کسی بھی منی ٹریل میں 6 ارب روپے کا ذکر تک نہیں کیا۔

درخواست میں عمران خان نے پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی ٹیم کی جانب سے مرتب کردہ رپورٹ کا بھی حوالہ دیا اور موقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ میں شریف خاندان کے اثاثے آمدن سے مماثلت نہیں رکھتے۔ عمران خان نے درخواست میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے خاندانی شوگر ملز کے لئے بھی اثر و رسوخ استعمال کیا ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عوامی عہدہ رکھتے ہوئے کاروبار کرنے اور عہدے کا غلط استعمال کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو عہدے سے ہٹایا جائے۔ جسے لاہور ہائی کورٹنے سماعت کے لئے منظور کرلیا ہے، جسٹس شاہد کریم کل کیس کی سماعت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیے

عمران خان کیجانب سے شہباز شریف کی نااہلی سے متعلق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جے آئی ٹی الزامات ، وزیراعظم اور شہباز شریف نے بھر پور دفاع کرنے کا فیصلہ کرلیا

Comments are closed.

Scroll To Top